اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری جاں بحق
Written by Prime FM92 on December 11, 2021
فلسطین کے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اسی دوران فائرنگ کی گئی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی گاؤں بیتا میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں نوجوان کے سر پر گولی لگی تھی اور انہیں زخمی حالت میں نابلس میں واقع ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔