بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے پر چین نے امریکہ ،برطانیہ اور آسٹریلیا کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی

Written by on December 10, 2021

امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کیے جانے پر چین کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے دی گارڈیئن کے مطابق چینی حکومت نے تینوں ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی۔بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سب سے پہلے امریکہ کی جانب سے سامنے آیا تھا جس نے اپنے فیصلے کی وجہ چین حکومت کا ایغور مسلم کمیونٹی کے ساتھ  برا سلوک روا رکھے جانے کو بتایا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا اولمپکس پلیٹ فارم کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں اس غلطی کی قیمت چکانی پڑے گی۔دوسری جانب فرانسیسی ایجوکیشن اور سپورٹس منسٹر جین مائیکل بلینکر نے کہا کہ اس معاملے میں فرانس امریکہ اور باقی ممالک کے نقشِ قدم پر نہیں چلے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کھیل اور سیاست کے میدان میں فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے اور اس معاملے میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist