برطانیہ اور آسٹریلیا نے بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Written by on December 9, 2021

امریکہ کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ سرمائی بیجنگ اولمپکس کا موثر بائیکاٹ کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی برطانوی وزیر یا آفیشل سرمائی بیجنگ اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک چین میں ہونے والے اولمپکس کا مکلمل بائیکاٹ کرے گا۔ گزشتہ روز ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی امریکہ کو قیمت چکانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے نظریاتی تعصب کی وجہ سے بیجنگ ونٹر اولمپکس میں مداخلت کی کوشش کی جس کیلئے جھوٹ اور افواہوں کو جواز بنایا گیا، ایسا کرکے امریکا نے صرف اپنے ناپاک ارادوں کو افشا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ونٹر اولمپکس سیاسی چالبازیوں اور جوڑ توڑ کا فورم نہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist