یوکرین پر حملے کا معاملہ، روس اور امریکہ آمنے سامنے آگئے
Written by Prime FM92 on December 8, 2021
امریکہ نے یوکرائن پر حملہ کی صورت میں روس پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان ویڈیو کانفرنس جلد متوقع ہے۔ جس میں جوبائیڈن، پیوٹن کو یوکرائن پر حملے سےخبردار کریں گے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پرسخت پابندی لگ سکتی ہے روس اور اس کے بینکوں پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔یوکرین کے وزیر دفاع نے آئندہ سال کے آغاز میں ملک پر روسی حملے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری میں روسی حملےکا امکان ہے سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملےکا امکان موجود ہے لیکن یوکرین روس کواکسانےکے لیے کچھ نہیں کرےگا اگر روس نےحملہ کیا تو جواب دینےکےلیےتیار ہیں۔یوکرین سیاسی اور سفارتی حل میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔