دو پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا گیا

Written by on December 8, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ماہ نومبر کے پلئیر آف دی منتھ  کے لیے متعدد کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔

رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طر ف سے سب سے زیادہ سکور بنانے والے اوپنر عابد علی کو بہترین پرفارمنسز کا انعام مل گیا اورآئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔عابد علی کے ساتھ  آسڑیلین اوپننگ بلے باز  ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر  ٹِم ساؤتھی شامل ہیں ،بہترین ووٹنگ پرکسی ایک کو ماہ نومبر کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔

وسری جانب ویمن کرکٹرز میں پاکستان کی انعم امین ،ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور بنگلادیشی ناہیدہ اختر کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist