24 سال بعد پاکستان کے دورے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

Written by on December 7, 2021

 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا ،  تین رکنی سکیورٹی وفد کراچی میں دو روز قیام کرے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کا وفد اپنے قیام کے دوران نیشنل سٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی کے حکام وفد کو  بریفنگ دیں گے ، آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سے کھیلی جانے والی سیریز سے متعلق کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آئندہ سال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں سیریز شیڈول پائی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist