سیالکوٹ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ شدت پسندوں کی پاکستان کیخلاف سازش ہے ، علماء کرام کی سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دہانی

Written by on December 7, 2021

 علامہ طاہر اشرفی اور مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علماء نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور سانحہ سیالکوت پر اظہار افسوس کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد علماء کرام کے ساتھ میڈیا سے انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   سری

لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،  واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سری

لنکن باشندے کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے اقوام عالم کو پیغام دینے آئے ہیں کہ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اس شدت پسندی کے پیچھے پاکستان

کے عوام اور اسلام نہیں ہے بلکہ یہ کچھ لوگ اسلام اور پاکستان کے خلاف  سازش کر رہے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist