جنوبی کوریا کی حکومت نے جنوبی افریقہ کا سفری ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی ملازمین کی آمد کو معطل کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی

Written by on November 30, 2021

جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقی ممالک کے حالیہ دوروں کے ریکارڈ کے حامل غیر ملکی کارکنوں کی کوریا آمد کو معطل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ طور پر کوویڈ19 کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ جنوب کوریا پہلے ہی 8 افریقی ممالک سے آنے والوں پر پابندی لگا چکا ہے۔ اس وقت جنوبی کوریا میں وزارت محنت کے تحت 16 ایشیائی ممالک کے ورکرز کام کر رہے ہیں۔ وزارت محنت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ بغور اس چیز کو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوریا آنے والے ورکرز میں  خود یا ان کے قریبی لوگوں میں سے کوئی جنوبی افریقی ممالک کے سفر کا ریکارڈ تو نہیں رکھتا۔ اس سے پہلے کوریا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایشیائی ممالک کے غیر ملکی کارکنوں کو ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے تحت ویزے کا اجرا دوبارہ شروع کر دے گی۔ وزارت صحت اور وزارت محنت کے حکام تفصیل سے مشاورت کر رہے ہیں کہ غیر ملکی کارکنوں کی آمد کو کتنے عرصے تک ملتوی کیا جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist