شاہ سلمان کی ہدایت پر اقاموں، خروج و عودہ اور ویزٹ ویزوں میں 31 جنوی تک توسیع

Written by on November 29, 2021

سعودی عرب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اقاموں، خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری ) اور ویزٹ ویزوں میں 31 جنوری 2022  تک توسیع کر دی گئی۔ یہ توسیع خودکار نظام کے تحت مفت ہو گی، ایسے ممالک جہاں سے کورونا وبا کے باعث مملکت آمد پر پابندی ہے وہاں موجود  مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع ہو گی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اقاموں، خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری ) اور ویزٹ ویزوں میں 31 جنوری 2022  تک توسیع ہو گی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ توسیع خود کار نظام کے تحت کسی فیس اور مقابل مالی کے بغیر کی جا رہی ہے۔  

وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی قومی پالیسی کے تحت توسیع پر عملدرآمد کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ مملکت کووڈ 19 کورونا وبا کے اثرات سے نمٹنے اور مقامی شہریوں نیز مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کےلیے مقرر حفاظتی تدابیر کے تحت کی جا رہی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق توسیع کی کارروائی نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودکار نظام کے تحت ہو گی۔ اس کے لیےغیر ملکیوں کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر اور نہ  بیرون مملکت سعودی سفارتخانوں یا قونصلیٹس سے رجوع کرنا ہو گا۔ 

اس سہولت سے وہ غیر ملکی مستثنی ہوں گے جو مملکت سے روانہ ہونے سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist