کورونا کی نئی قسم آتے ہی تیل کی قیمت دھڑام سے نیچے آگری

Written by on November 27, 2021

کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے چند کیسز رپورٹ ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت  میں بڑی کمی ہوگئی۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی اور اب تک کی سب سے خطرناک قسم کے بعد عالمی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔ ایک ہی دن میں تیل کی قیمت 12فیصد سے زائد کم ہوچکی ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 9.65 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 68.74ڈالر پر ٹریڈنگ  کر رہا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 8.95  ڈالر کی کمی آئی ہے اور اس کے ایک بیرل کی قیمت 73.27 ڈالر پر آگئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist