شاہد آفریدی نے پنجاب حکومت کی اہم پیشکش قبول کر لی
Written by Prime FM92 on November 27, 2021
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی ایکسپومیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔
ترجمان سپورٹس بورڈ کے مطابق شاہد آفریدی نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی، شاہد آفریدی 29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ دبئی ایکسپو میں شاہد آفریدی کھیلوں اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان بھی اس ایکسپو میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہورہے ہیں، جہاں ایکسپو میں 28 ، 29 اور 30 نومبر تک وہ پنجاب کے سٹال پر موجود رہیں گے۔