پاکستانیوں کو سعودی عرب میں براہ راست داخلے کی اجازت مل گئی
Written by Prime FM92 on November 26, 2021
سعودی عرب نے پاکستانیوں کو براہ راست داخل ہونے کی اجازت دے دی ، یکم دسمبر سے پاکستانی براہ راست سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے ۔
سعودی عرب کی جانب سے ، پاکستان ، اندونیشیا ، ویت نام ، بھارت اور مصر سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دی گئی ، ان ممالک سے کسی دوسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کی شرط ختم کر دی گئی ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ رہائش گاہ میں ہر صورت میں پانچ روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا ۔
پاکستان سمیت 6 ممالک سے مسافرو ں کی براہ راست آمد کا فیصلہ کورونا وائرس کی وباء سے متعلق سعودی حکام کی جانب سے پیشرفت کی مسلسل نگرانی اور متعلقہ ممالک میں صحت کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کے جائزے کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔