کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

Written by on November 25, 2021

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے ، مقبوضہ وادی میں آج دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز قابض فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں تین معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا .

کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس) کے مطابق حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں بے گناہ شہریوں  کے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاج کریں ۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے رام باغ میں تین شہریوں اور15 نومبر کو حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار افراد کو  شہید کر دیاتھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist