امریکہ ، چین اور بھارت نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت سے عوام کو بچانے کے لیے اہم فیصلے کرلیے
Written by Prime FM92 on November 24, 2021
امریکہ، چین، بھارت اور جاپان نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کیلئے اہم فیصلے کرلیے۔
امریکہ، چین اور جاپان نے تیل و گیس کے ریزرو ذخائر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ بھارت نے تیل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی گھٹا تے ہوئے پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ روپے اور ڈیزل پر دس روپے فی لیٹر کم کردی۔چین، جاپان اور بھارت نے تیل کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے اوپیک پر 2 دسمبر کی میٹنگ میں دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے سٹریٹیجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل کے اخراج کا حکم دے دیا۔