بھارت میں تباہ کن بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

Written by on November 22, 2021

 بھارت کی کئی ریاستوں میں جاری بارشوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ریاست کا ریل کا نظام اور سڑکیں بند ہوچکی ہیں جس کے باعث اس کا ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ریاست کیرالہ میں بھی شدید بارشیں جاری ہیں جس کے باعث پامبا اور سباری مالا جانے والے یاتریوں کو روک دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پامبا دریا میں پانی کا لیول تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے باعث ککی اناتھوڑے ریزوائر اور پامبا ڈیم کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist