ٹی 20 ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا

Written by on November 10, 2021

ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔

پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔سیمی فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگاہے اور اس کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔دونوں ٹیموں نے اپنے آخری پانچ ٹی 20 میچز میں سے چار چار میچز جیتے ہیں۔ ​دوسرا سیمی فائنل میچ جمعرات کے روز پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist