میپکوٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن ،رواں ماہ میں کتنے بجلی چور پکڑے گئے ؟تفصیلات جانئے

Written by on November 9, 2021

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)کی ٹیموں نےجنوبی پنجاب میں آپریشن کرتےہوئےرواں ماہ کےچھ دنوں میں394افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں  پکڑ لیا،بجلی چوروں کو مجموعی طور پرچھ  لاکھ70ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 46بجلی چوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یکم تاچھ  نومبر2021ء کے دوران ملتان سرکل میں 22بجلی چوروں کو 11لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں115افراد کو24 لاکھ32ہزار روپے جرمانہ عائداور19ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں45 صارفین کونو لاکھ 98 ہزار روپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج کئے گئے، بہاولپور سرکل میں24افراد کو  بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا جبکہ پانچ لاکھ69ہزار روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج کیا گیا ۔

ساہیوال سرکل میں56بجلی چوروں کو 14 لاکھ13ہزار روپے جرمانہ عائدکرتے ہوئےنو  مقدمات درج کئے گئے،رحیم یار خان سرکل میں74صارفین کو14 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ عائداورچھ مقدمات درج کئے،میپکو ٹیموں نے مظفرگڑھ سرکل میں31بجلی چوروں کونو  لاکھ52ہزار روپے جرمانہ عائداورتین مقدمات درج کئے،بہاولنگر سرکل میں11صارفین کوپانچ لاکھ52 ہزار روپے جرمانہ عائداور تین مقدمات درج کئے جبکہ  خانیوال سرکل میں 16بجلی چوروں کو 12لاکھ88ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور تین ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist