ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on November 9, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس سے ان شاءاللہ آپ کو اچھی خبر ہی ملے گی مگر ابھی جلد بازی سے کام نہیں لینا اور خاموشی سے اپنے مقاصد کی طرف پیشقدمی کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
لوگوں کی باتوں میں آکر ابھی اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں آپ کو فکر لاحق ہے کہ جیسے آپ پر کسی چیز کا اثر ہے جس کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔ اس لئے ابھی تبدیلی نہ کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جب تک آپ ہمت کر کے چند اہم اور بڑے فیصلے نہیں کریں گے اس وقت تک آپ کو کسی بھی کام میں خاص کامیابی نہیں ملے گی۔ اب قدم اٹھائیں گے تو حالات بدلیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگار کے حوالے سے اچھی خبریں ملنے کی امید ہے جو لوگ عرصہ دراز سے مالی طور پر پریشانی کا سامنا کر رہے تھے وہ اب جلد اس سے ان شاءاللہ نکلنے ہی والے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر سخت پریشان ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ ایسی کوئی خاص بات نہیں ہے اس وقت آپ کو صرف اللہ پاک پر توکل کرنے کی اشد ضرورت ہے جو آپ نہیں کرتے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے دل و دماغ سے ہر طرح کا خوف نکال دیں۔ جو خطرہ محسوس کر رہے تھے وہ تو کب کا ٹل چکا ہے ان دنوں آپ بس دل لگا کر صرف اپنے گھر اور کام پر توجہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی ان شاءاللہ وہ پوری ہو گی اور جن لوگوں کو صحت میں خرابی کا سامنا ہے وہ صرف صدقہ دیں۔ آج مالی لحاظ سے بہتر دن ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بیماری سے ان شاءاللہ نجات ملے گی اور بندش وغیرہ بھی ٹوٹ جائے گی۔ اپنے معاملات حل کرنے کے لئے شاٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں اس میں نقصان ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج وقتی رکاوٹ ہو سکتی ہے لیکن یہ مستقل نہیں کہ آپ پریشان ہو جائیں اس لئے بے فکر رہیں جو کام آج رک گیا ہے وہ کل تک ان شاءاللہ ہو جانے کی امید ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس بھی شخص نے دیا تھا اب وہ پھر کوئی چکر چلا رہا ہے۔ آپ کو اس کا اندازہ بھی ہے۔ اس لئے اس کو اپنے قریب مت آنے دیں۔ اس طرح بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں وہ ذکر الٰہی کی طرف آئیں کیونکہ دلوں کا سکون اللہ کی یاد میں ہے آج ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بڑے فائدے کے قریب ہیں اگر نیت صاف رہی تو ان شاءاللہ ضرور مل جائے گا اور جس بھی طرح ممکن ہو اپنے غصے کو قابو میں رکھیں یہ دوسروں سے جدائی کروا دے گا۔