ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

Written by on November 4, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے ۔ 

وزیر اعظم عمران خان ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ، وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری  سمیت ملک کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نےہندو برادری کو اس تہوار کی مبارکباد پیش کی ۔ 

سندھ کےمعروف پامسٹ ماہر علم نجوم  بھگوان داس نے “ڈیلی پاکستان آن لائن”کو بتایا  کہ  اس تہوار سے  روشنی سے  چپہ چپہ جگمگا اٹھتا ہے، ٹمٹماتے مٹی کے دیے ، چراغ ، جلتی بجھتی رنگین بتیوں سے سجی عمارتیں، موم بتیوں کی مدھم روشنی، غرض نور کی بارش کا سماں ہوتا ہے  جس کے باعث روشنیوں میں ڈوبا قطعۂ زمین کا یہ حصہ پرستان معلوم ہوتا ہے، دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور دنیا بھر میں اس مذہب کے پیروکار بڑے جوش و جذبے سے مناتے ہیں  ۔

دیوالی دراصل دیپاولی کا مختصر نام ہے جس کے لغوی معنی دیوں کی قطار ہوتا ہے اور اس لیے اسے روشنیوں کا تہوار کہا جاتا ہےہندوؤں  کا ہر تہوار تاریخی، مذہبی اور ثقافتی پس منظر رکھتا ہے اور دیوالی بھی اس سے علیحدہ نہیں.

 بھگوان داس نے بتایاکہ دیوالی کا سب سے بڑا  مفہوم ماں باپ کی فرمانبرداری ، عزت نفس  کی حفاظت کےلیےلڑناپڑے تولڑاجائے ، جیسے رانی سیتا کو راجہ راون نے  اغواء کر کے قید کیا تو رام نےجنگ  کرکے  سیتا کو  آزاد کرایا ۔ ایودھیا کے شہزادے رام اور ان کی شریک حیات رانی سیتا   14 سال کی جلاوطنی کے بعد ایودھیا لوٹے تو  سارا شہر ان کے استقبال کے لیے امڈ پڑا تھا اور ایودھیا کے چپے چپے سے روشنی کی کرنیں پھوٹ رہی تھیں ۔ پٹاخے چھوڑکر خوشی کااظہار کیا گیا ،  آج بھی لوگ رام کی اس واپسی کا جشن دل کھول کر مناتے ہیں ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist