مذاکرات سے معاملات حل ہونے پر جیت کس کی ہوئی؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زبردست بیان جاری کردیا

Written by on October 31, 2021

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکی حالات پر معاہدہ طے پانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہر ایک نے تدبر اورحکمت کا مظاہرہ کیا۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معاملہ خوش اسلوبی اور افہام و تفہیم سے حل ہونا خوش آئند ہے،دین اسلام میں بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر زور دیاگیاہے، فہم و فراست سے معاملے کاحل ہونا پاکستان کی فتح ہے۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ تشدد یا احتجاج سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist