آصف علی نے افغانستان کے ہاتھوں سے فتح چھین لی

Written by on October 29, 2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ آصف علی نے مشکل مرحلے میں ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر میچ جتا یا ۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 147رنز بنائے ۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں آصف علی کے شاندار چار چھکوں سے حاصل کرلیا ۔آصف علی سات گیندوں پر 25سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

تفصیل کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان بلے باز حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رن بنائے دوسرے اوور میں عماد وسیم کی گیند پر حارث روف کو کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے۔محمد شہزاد 8 رنز بنا کر تیسرے اوور میں شاہین آفر یدی کی گیند پرکپتان بابر اعظم کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹے۔ اصغر افغان 10رنز بنا کر پانچویں اوور میں حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ رحمان اللہ گرباز10 رنز بنا کرچھٹے اوور میں حسن علی کی گیند پر کپتان با بر اعظم کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹے۔افغان بلے باز جنت 15رنز بنا کر دسویں اوور میں عماد وسیم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔نجیب زردان 22 رنز بنا کر 13ویں اوور میں شاداب خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔افغانستان نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم دو جبکہ شاہین آفرید ی، حارث روف ، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان 8سکو بنا کر آوٹ ہوئے۔فخر ز مان 30سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔ محمد حفیظ 10رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔بابر اعظم 51رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک 19سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist