مقبوضہ کشمیر کے عوام کا احتجاج اقوام متحدہ سمیت دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے وعدہ پورا نہیں کیا ، صدر عارف علوی

Written by on October 27, 2021

آج مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جبری قبضے کے 74سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کی دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں ، صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کا یہ احتجاج اقوام متحدہ سمیت دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

اسلام آباد ڈی چوک پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن بھارت نے فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل کیں،کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ، وہ اقوام متحدہ سمیت دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ تم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا، بھارت ظلم کے پہاڑ توڑ کر بھی کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مودی نے گجرات اور دیگر شہروں میں ظلم کئے ، بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist