ترک خفیہ اداروں نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا نیٹ ورک پکڑ لیا

Written by on October 23, 2021

ترکی کی انٹیلی جنس نے ملک میں کام کرنے والے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موساد کا نیٹ ورک تین ارکان کے پانچ مختلف سیلز کی صورت میں کام کر رہا تھا۔

نیٹ ورک سے منسلک جاسوس ترکی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا خصوصاً مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کرنے کا ارادہ رکھنے والے طلبا کے بارے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو معلومات فراہم کرتے تھے۔

ترک انٹیلی جنس اطلاعات پر پولیس اور انسداد دہشت گردی فورسز نے 7 اکتوبر کو چار صوبوں میں کارروائی کرکے اسرائیلی نیٹ ورک کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist