ورلڈکپ سے قبل اہم آسڑیلوی فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Written by Prime FM92 on October 22, 2021
آسڑیلیا کے معروف فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹاٹرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جیمز پیٹنسن اب ایشز کا حصہ بھی نہیں بنیں گے۔انہوں نے آسڑیلیا کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز میں 81 وکٹیں، 15 ون ڈے میچز میں 16 وکٹیں اور چار ٹی 20 میچز میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جیمز پیٹنسن کا کیریئر انجریز کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہا،انکا شمار آسڑیلیا کے تیز ترین باؤلرز میں ہوتا تھا۔