جنوبی کوریا نے اپنا پہلا خلائی راکٹ لانچ کردیا

Written by on October 22, 2021

جنوبی کوریا کی جانب سے اپنے ملک میں بنائے گئے پہلے خلائی راکٹ کو خلا میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے ملکی ساختہ  راکٹ ’این یو آر آئی‘ (NURI) کو جمعرات کی شام 5 بجے خلا میں روانہ کرنا تھا جبکہ اس کی لانچگ کے اوقات کار میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے راکٹ کے لیے تجویز کیے گئے نام کا مطلب ’دنیا‘ ہے، ڈیڑھ ٹن وزنی یہ راکٹ زمین کے مدار میں 6سو سے 8سو کلو میٹر کی بلندی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

راکٹ خلا میں روانہ ہونے والے طے شدہ وقت سے کچھ دیر بعد لانچ کیا گیا تھا جس کی وجہ جنوبی کوریا کی خلائی ایجنسی کی جانب سے اس راکٹ کے انجن کا معائنہ قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خلائی ایجنسی کے مطابق کل شام 5 بجے کے قریب جنوبی کوریا کا موسم بھی راکٹ کو روانہ کرنے کے لیے سازگار نہیں تھا۔

جنوبی کوریا کے وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی یونگ ہونگ تائیک کا راکٹ کے لانچنگ سے متعلق کہنا تھا کہ ’ این یو آر آئی‘ راکٹ میں کسی قسم کا کوئی تکنیکی مسئلہ موجود نہیں تھا جبکہ اس کا مکمل معائنہ بھی کیا گیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist