چین کا دنیا کے سب سے بڑے ہائی ٹیک راکٹ انجن کا تجربہ
Written by Prime FM92 on October 20, 2021
چین نے دنیا کے سب سے بڑے ہائی ٹیک ٹھوس ایندھن راکٹ انجن کا تجربہ کرلیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چین نے گذشتہ روز پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے، تکنیکی طور پر جدید ترین ٹھوس ایندھن راکٹ انجن کا تجربہ کیا۔
چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (CASC) کے مطابق راکٹ کا 3.5 میٹر (11.5 فٹ) چوڑا انجن 500 ٹن Thrust پیدا کر سکتا ہے۔
ٹھوس ایندھن راکٹ بنیادی طور پر میزائل یا دیگر سامان فوجی پلیٹ فارم پر پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔