پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ آج جنوبی افریقا سے ہوگا
Written by Prime FM92 on October 20, 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے ٹاکرے سے پہلے پاکستان ٹیم کی دبئی میں تیاریاں جاری ہیں۔ قومی ٹیم آج ابوظبی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
وارم اپ میچ میں پاکستان نے سینئر اور تجربے کار کھلاڑیوں کو کھلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ چوبیس اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔