افغانستان کے معاملے پر تین ملکوں کا اجلاس
Written by Prime FM92 on October 20, 2021
افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر روس، چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں نے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات میں مشترکہ سیکیورٹی خدشات، افغانستان کے لیے انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ماسکو آج افغانستان سے متعلق ایک اور مذاکرات کی میزبانی کررہا ہے جس میں طالبان وفد بھی شرکت کرے گا۔