ٍداعش افغانستان کیلئے خطرہ ہے، حامد کرزئی

Written by on October 18, 2021

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ قندوز اور قندھار میں دھماکے ثابت کرتے ہیں کہ داعش افغانستان کیلئے خطرہ ہے۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کی موجودہ حکومت کو عالمی سطح پر قبولیت سے قبل ملک میں قانونی حیثیت درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانونی حیثیت صرف انتخابات یا لویہ جرگہ میں افغان عوام کی خواہش کے اظہار کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کی نمائندگی کے بجائے سول تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ افغان عوام کے گہرے تعلقات ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist