ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ، کوالیفائنگ راﺅنڈ، عمان نے پاپواگنی کے خلاف ٹاس جیت لیا

Written by on October 17, 2021

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو گیاہے جس کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی عمان میں افتتاحی تقریب ہوئی ،میچ شروع ہونے سے قبل عمان کی روایتی پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا ، پہلے مرحلے میں چھ کوالیفائرز ہوں گے ، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ٹیمیں بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی اس میں شریک ہیں ۔عمان کے کپتان ذیشان کا کہناتھاکہ پچ باولرز کیلئے سازگار ہے ، میچ میں سپنرز کامیاب ہو سکتے ہیں ، ورلڈ کپ میں میزبانی پر خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist