وادی گلوان میں بھارتی فوجیوں کی پٹائی، چین نے ویڈیو جاری کردی
Written by Prime FM92 on October 16, 2021
چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس لداخ کی گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ کے بعد کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد بھارتی فوجی انتہائی زخمی حالت میں ہیں اور ان کے جسم کے مختلف حصوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ ان فوجیوں سے چلا بھی نہیں جا رہا جس کے باعث انہیں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے یا چینی فوج) کے جوان سہارا دے کر لے جا رہے ہیں۔ یہ وہ فوجی ہیں جنہیں گلوان وادی میں گزشتہ برس جھڑپ کے دوران چین نے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ برس 15 جون کو چینی اور بھارتی فوج میں سرحد پر جھڑپ ہوئی تھی جس 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔