عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Written by on October 16, 2021

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے برینٹ کروڈ آئل کا ایک بیرل 85 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعہ کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 70 سینٹ کے اضافے سے 84.70 ڈالر  فی بیرل ہوگئی ہیں۔ یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے تیل کی بلند ترین قیمت ہے۔ اکتوبر 2018 میں تیل کی قیمت 85.10 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے ۔  یہ مسلسل چھٹا ہفتہ ہے جس کے دوران تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist