بھارت عالمی سطح پر غربت کی فہرست میں پاکستان سے بھی نیچے چلا گیا

Written by on October 16, 2021

بھارت عالمی سطح پر غربت کی فہرست میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بھارت عالمی سطح پر غربت کے حوالے سے 94 ویں نمبر پر تھا لیکن اب 101 ویں نمبر پہ آگیا ہے۔ اس لحاظ سے وہ نائیجیریا اور کانگو جیسے افریقی ممالک سے ہی آگے رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس صرف دنیا کے 116 ممالک کا ہی احاطہ کرتا ہے۔عالمی انڈیکس کے مطابق پاکستان 92 ویں، بنگلہ دیش 76 ویں، سری لنکا 65 ویں اور نیپال 76 ویں نمبر پر ہے۔ اعداد و شمار کے اعتبار سے افغانستان، بھارت سے صرف دو درجے ہی نیچے ہے جب کہ وہ گزشتہ کئی دیہائیوں سے جنگ و جدل کا شکار ہے۔ افغانستان کا نمبر 103 واں ہے۔جی ایچ آئی کے مطابق رواں سال چین، برازیل اور کویت سمیت 18 ممالک نمبر پانچ سے بھی کم اسکور کے ساتھ ٹاپ رینکنگ میں شامل ہیں۔ اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ چین جو بھارت کا پڑوسی ہے، اس نے اپنے ملک میں غربت اور بھوک مٹانے میں اہم پیشرفت کی ہے اورانتہاپسند مودی کے دور حکومت میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist