ایشیا کپ کرکٹ، اگلے دو ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد

Written by on October 16, 2021

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کرنے کی توثیق کردی ہے۔

2022 میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کا میزبان ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں جے شاہ کی سربراہی میں ہوا، جس میں ایشین کرکٹ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

کونسل ممبرز نے ایشیا کپ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی کے حوالے سے پہلے طے معاملات کی توثیق کردی۔

ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2022 میں سری لنکا میں ہوگا، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist