سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

Written by on October 15, 2021

سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کے خون میں انفیکشن کے باعث طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں کیلیفورنیا کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ارون میڈیکل سینٹر میں زیر علاج سابق صدر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 75 سالہ کلنٹن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں تھے، انہیں بنیادی طور پر پرائیویسی دینے کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی ناساز طبیعت کا تعلق امراضِ قلب یا کورونا سے متعلق نہیں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist