افغانستان سے داعش کا صفایا کرنے کا تہیہ کر لیا: ذبیح اللّٰہ مجاہد

Written by on October 15, 2021

افغانستان کے قائم مقام معاون وزیر برائے اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم تہیہ کر چکے ہیں کہ افغانستان سے داعش کا صفایا کر دیں گے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے قائم مقام معاون وزیر برائے اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ داعش طالبان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بر وقت کارروائی کے ذریعے داعش کے کئی حملوں کو روکا ہے، داعش کے تمام کارندے افغان ہیں، ان میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں داعش کے کارندے زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہیں، گزشتہ دنوں داعش کے کئی افراد کو گرفتار کیا، متعدد ٹھکانوں کو مسمار کیا ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist