نیشنل ٹی 20 کپ فائنل مقابلہ، وہ ٹیم جو مسلسل دوسری بار چیمپیئن بن گئی

Written by on October 14, 2021

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل میچ میں سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 149 رنز کے تعاقب میں پر اعتماد آغاز کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں ٹارگٹ حاصل کرلیا۔خیبرپختونخوا کی جانب سے کپتان افتخا ر احمد سب سے کامیاب بلے باز رہے،انہوں نے 19 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی،انکی اننگز میں چھ  چوکے اور دو  چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں کامران غلام نے 37 رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے سمین گل، قاسم اکرام اور محمد فیضان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist