امریکا کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، روس

Written by on October 14, 2021

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول پر تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ 

ماسکو میں انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو اپنے جدید ہتھیاروں سے کسی دوسرے ملک کو نہیں دھمکا رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی افغانستان میں مداخلت سانحہ کا باعث بنی ہے۔ غیرملکی ایجنٹوں سے متعلق روسی قانون ملک کو بیرونی اثر و رسوخ سے بچانےمیں استعمال ہورہا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس غیر ملکی فنڈڈ اداروں کے لیے غیر ملکی ایجنٹ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist