شمالی کوریا نے ایسے ہتھیاروں کی نمائش کر ڈالی کہ امریکہ کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں

Written by on October 13, 2021

شمالی کوریا نے گزشتہ روز اپنے ایک قومی دن کے موقع پر کچھ ایسے ہتھیاروں کی نمائش کر ڈالی کہ امریکہ ، جنوبی کوریا اور دیگر مخالف ممالک کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ 

 

پارٹی کے 76ویں یوم تاسیس پر منعقد کی گئی ایک تقریب کی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں ملک کے حکمران کم جونگ ان کو دیگر رہنماﺅں کے ساتھ تباہ کن میزائلوں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں میں شمالی کوریا کا نیا میزائل ’ہواسونگ 8ہائپرسانک میزائل‘ بھی شامل تھا جس کا گزشتہ ماہ ہی کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئی تیار کی گئی ہائپرسانک گلائیڈ وہیکل کی بھی اس موقع پر نمائش کی گئی۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز کے ماہر جوزف ڈمپسے و دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ان تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کا نیا ہتھیار سابقہ ہواسانگ 12میزائل کا جدید ورژن ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist