انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Written by on October 13, 2021

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان چھایا رہا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 171 روپے 13 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان چھایا رہا ، کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 883 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 44 ہزار 172 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ ترقی کا سفریونہی جاری نہیں رہ سکا اور کمی واقع ہونی شروع ہو گئی۔ انڈیکس میں اب تک 661 پوائنٹس کی نفی ہو چکی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 221 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist