الیگزینڈر شالین برگ نے آسٹریا کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

Written by on October 13, 2021

آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں نئے وزیراعظم الیگزینڈر شالین برگ (ÖVP) نے پیر کی سہ پہر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عوام سے پہلا مختصر خطاب کیا۔

 شالین برگ نے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی پہلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ وہ سبسٹین کرز کے ساتھ یقینا بہت قریب سے کام کریں گے کیونکہ وہ مضبوط ترین پارلیمانی پارٹی کے چیئرمین اور کلب لیڈر ہیں۔ شالین برگ نے کہا کہ سابق وزیراعظم پرلگے الزامات کو غلط سمجھتا ہوں۔شالین برگ نے کہا کہ حکومت کو کامیاب بنانے کے لیے سب سے بڑھ کر باہمی احترام اور اعتماد کی ضرورت ہے، ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانا ایک “اعزاز” ہے جس کی میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی اور جس کی میں نے کبھی خواہش بھی نہیں کی۔نئے وزیراعظم شالین برگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب جس چیز کی ضرورت ہے وہ ذمہ داری اور استحکام ہے ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist