پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مستحق اور لائق طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان
Written by Prime FM92 on October 12, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غریب اور لائق طلبہ کیلئے سکالر شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ۔
سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے والد محمد اعظم کے ہمراہ ایک نجی ہائر لرننگ سکول کے زیر اہتمام او لیول آن لائن تعلیم سے متعلق سالانہ تقریب میں حصہ لیا ، اس تقریب کے دوران انہوں نے اپنے والد محمد اعظم کے نام پر سکالر شپ کا اعلان کیا۔
اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ آن لائن تعلیم مستقبل کا بہترین ذریعہ ہے، بچوں کو کامیابی کیلئے تعلیم پر توجہ دینی چاہئے ۔