طالبان حکومت کو تسلیم کرنا اس وقت ترجیح نہیں، قطر
Written by Prime FM92 on October 12, 2021
قطری وزیر خارجہ کےخصوصی نمائندے مطلق القحطانی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا اس وقت ترجیح نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نئی افغان انتظامیہ سے رابطے میں رہنے اور انسانی امور پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
خصوصی نمائندے نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں تعلیم اور وہاں سے انخلا کے خواہشمند افراد کے محفوظ راستے پر توجہ دینی چاہیے۔