خطے میں تناؤ کا ذمہ دار امریکا ہے، سربراہ شمالی کوریا
Written by Prime FM92 on October 12, 2021
شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے خطے میں تمام تر تناؤ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا ہے۔
دفاع سے متعلق افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران سربراہ شمالی کوریا کِم جونگ اُن نے جنوبی کوریا پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوجی توازن بگاڑنے کی کوششیں خطے کےلیے خطرے کا باعث ہیں۔