امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا، وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

Written by on October 11, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی بڑی تباہی کا باعث بنا امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ کیا گیا ، صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، یہ ہمسایہ ملکوں کیلئے اہم تجارتی گزر گاہ ہے ، اس کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک پاکستان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ،طالبان نے 20 سال بعد اقتدار سنبھالا ہے وہ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ، دنیا کو بھی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئے ، افغانستان کو الگ تھلگ کر دینے سے منفی اثرات پڑیں گے ۔  وہاں انسانی بحران پیدا ہو جائے گا ، مضبوط طالبان ہی دہشتگردوں سے نمٹ سکتے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist