آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان

Written by on October 11, 2021

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

  17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جو تقریباً 27 کروڑ 2 لاکھ روپے بنتے ہیں، رنر اپ ٹیم 8 لاکھ ڈالرز اپنے ساتھ لے کر جائے گی جب کہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام میں ملیں گے، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist