شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں واپسی، شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

Written by on October 10, 2021

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ شعیب ملک ایک سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کےلیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

خیال رہےکہ قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist