روس میں مسافروں سے بھر ا طیارہ گر کر تباہ ، اس میں کون لوگ سوار تھے ؟ تشویشناک خبر آ گئی

Written by on October 10, 2021

روس کے علاقے ” تاتارستان“ میں مسافروں بھرا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی محکمہ صحت نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاہے جہاں ان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ بتایا گیاہے کہ طیارے میں فضا میں پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے والے ”پیرا شوٹسٹ“ سوار تھے ۔

ایل 410 طیارہ 23 افراد کو لے کر صبح 9 بج کر 23 منٹ پر روانہ ہوا اور تاتارستان کے علاقے میں اڑتے ہوئے خرابی پیدا ہو ئی اور کریش کر گیاجس میں سوار 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 7 زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ جہاز کے گر کر تباہ ہونے کی فی الحال وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist