پاک بھارت میچ، پی سی بی کو بلینک چیک کی آفر

Written by on October 9, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے ایک کاروباری شخص نے پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ جیتنے کی صورت میں  بلینک چیک کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24  کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق کپتان سر فراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist