ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان 6 میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر
Written by Prime FM92 on October 9, 2021
ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2 میڈل حاصل کرکے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان ایونٹ میں 6 میڈل جیت چکا ہے۔
لاہور میں جاری ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
شاٹ گن کے اسکیٹ پیئر ایونٹ میں آصف محمود اور لیفٹیننٹ کومل شہزادی پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اسی ایونٹ میں پاکستان کے ذیشان اور کیپٹن نارینہ کوثر پر مشتمل جوڑی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان نے چیمپئن شپ میں 2 گولڈ، 2 سلور اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔